ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Atlasinfo"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے صدارتی اليكشن كے اميدواروں كے درميان ذبح حلال اور گوشت كی بحث گرم ہونے سے مسلم كونسل كے صدر نے كہا ہے كہ فرانس كی مسلم كونسل حيران ہے كہ صدارتی اليكشن كے اميدوار اسلام كو زيادہ ووٹ حاصل كرنے كيلئے كيوں استعمال كررہے ہیں ہم اسلام اور مسلمانوں كو استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے كہا فرانس كی مسلم كونسل اجازت نہیں دے گی كہ صدارتی اليكشن كے اميدوار مسلمانوں كو اپنی سياست میں استعمال كریں جبكہ یہ ايك غير دينی حكومت ہے اس لئے لوگوں كے دينی مسائل میں مداخلت نہ كریں۔ مسلمان اپنے مسائل خود حل كریں گے اسی طرح فرانس كے یہوديوں كی تنظيم نے بھی وزير اعظم كے بيان كی مذمت كی ہے۔
967092