انگلينڈ ؛ اسلام سے آشنائی کے ہفتے کا انعقاد

IQNA

انگلينڈ ؛ اسلام سے آشنائی کے ہفتے کا انعقاد

23:47 - March 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2288048
بين الاقوامی گروپ : اسلام سےآشنائی كا ہفتہ "پروردگار اور انسانوں كے ساتھ عشق" كے موضوع كے تحت ١۲ سے ١۸مارچ تك منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «iaw»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انگلينڈ كا اسلامی معاشرہ اسلام كے بارے میں آگاہی اور شناخت كی افزائش ، اس اسلامی معاشرے كی تنظيم ،تعليم اور ترقی ، انگلينڈ كے معاشرے میں مسلمانوں كی مثبت اندازسے مشاركت ، دين صلح اور محبت كے عنوان سے اسلام كی حقيقی ماہيت كی معرفی اور ان جيسے دوسرے اہداف كی خاطر ہر سال اسلام سے آشنائی كے ہفتے كا انعقاد كرتا ہے ۔
اس ہفتے كے دوران انگلينڈ كے ميوزم میں "حج ؛ قلب اسلام كی جانب سفر" نمائش كا انعقاد ، اس ميوزيم میں مختلف تعليمی وركشاپوں كا اہتمام ، اور مختلف علمی نشستوں من جملہ ؛"اسلام كی شناخت ؛خدا اور انسانيت كے ساتھ عشق " ، "انسان ؛ زندگی اور عالم اسلامی نقطہ نظر سے" اور "حضرت محمد (ص) كی زندگی" جيسے مختلف پرگراموں كا اجراء كيا جائے گا ۔
966117
نظرات بینندگان
captcha