فرانسوی صدر كی جانب سے پيرس كی سب سے بڑی مسجد كا دورہ

IQNA

فرانسوی صدر كی جانب سے پيرس كی سب سے بڑی مسجد كا دورہ

23:47 - March 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2288056
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے صدارتی دفتر كے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان كيا ہے كہ ملك كے صدر" نيكولاس سركوزی" نے اس ہفتے كے دوران پيرس كی سب سے بڑی مسجد كا دورہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «سفيرنيوز»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جمہوری فرانس كے صدر نے اس ہفتے كے دوران پيرس كی سب سے بڑی مسجد كا دورہ اور "دليل بوبكر" كے ساتھ ملاقات كے علاہ پہلی جنگ عظيم میں ملكی سرحدوں كی حفاظت كے دوران ہلاك ہونے والے مسلمان فوجيوں كی يادگار كا بھی افتتاح كيا ہے۔
واضح رہے كہ اس يادگار كا افتتاح مارچ كے مہينے میں كيا جانا تھا ليكن بعض ذرائع ابلاغ كے مطابق صدارتی انتخابات میں فرانسوی مسلمانوں كو جلب كرنے كی خاطر اس يادگار كا افتتاح مقررہ مدت سے پہلے ہونے كی توقع كی جارہی ہے۔
966310
نظرات بینندگان
captcha