ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «mooslym»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شمالی امريكہ كے مسلمانوں كی محفل كے اراكين پر مشتمل ايك گروپ كی كوششوں سے سال ۲۰۰۹ء میں Why Islam (كيوں اسلام؟﴾ كے عنوان سے شروع ہونے والا دعوت اسلامی منصوبہ ۲۰١۲ء میں نئے شعار كے ساتھ اپنے كام كو جاری ركھے گا۔
اس منصوبے كے شعبہ تعلقات عامہ كے انچارج "احمد خالد" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ دعوت اسلامی كے آغاز کا ہدف امريكی عوام كے لیے اس بات کو ثابت كرنا ہے كہ مسلمان دنيا بھر میں صلح چاہتے ہیں نہ كہ تشدد اور انتہا پسندی ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ امريكہ كے مختلف علاقوں میں پوسٹر اور پلے كارڈز كے ساتھ ساتھ متعدد شہری بسوں پراشتہار بازی كے ذريعے اس منصوبے کا آغاز كيا گيا ہے اور امريكی شہريوں سےاس ويب سائیٹ«www.whyislam.org» کی طرف رجوع يا پوسٹروں پر درج ٹيلی فون نمبروں پر رابطے كے ذريعے اسلام كے بارے میں معلومات حاصل كرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
967247