ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے خبر رساں ايجنسی "رویٹرز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس میں مسلمان شوری كے صدر اور پيرس كی سب سے بڑی مسجد كے متولی "دليل بوبكر" نے ملك كے وزير اعظم كے ساتھ خصوصی ملاقات كے دوران صدارتی انتخابات كے تمام اميدواروں اور سياستدانوں سے اپيل كی ہے كہ اسلام كو اپنی الیکشن مہم كا ذريعہ نہ بنایا جائے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ صدارتی اميدواروں سے اميد كی جاتی ہے كہ حلال مصنوعات ، اسلامی ذبحہ کے طریقے اور ان جيسے دوسرے اسلامی مسائل پر مزید بحث کرنے سے گریز کریں گے ؛ ہم فرانس كے دينی اداروں كے رہنماؤں كی حیثیت سے اعلان كرتے ہیں كہ انتخابات ايك سياسی امر ہے اور اسلام سے مربوط مسائل كو سياست میں شامل كرنے كا نتيجہ سوائے كشيدگی كے اور كچھ نہیں ہو گا۔
968284