بحرينی عوام کی جانب سے ملک میں حقيقی جمہوريت کا مطالبہ

IQNA

بحرينی عوام کی جانب سے ملک میں حقيقی جمہوريت کا مطالبہ

23:57 - March 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2290673
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی سیاسی جماعت "الوفاق" كے جنرل سيكرٹری شيخ "علی سلمان" نے زور ديا ہے كہ بحرينی عوام ملك میں حقيقی جمہوريت كے تحقق تک اپنے مطالبات پر ثابت قدم رہیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «التوافق»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ "علی سلمان" نے ۹ مارچ كو حكومت مخالف ۵ سايسی پارٹيوں «الوفاق»، «وعد»، «القومی»، «الوحدوی» اور «الإخاء» كے سينكڑوں اركين كے اجتماع سے خطاب كے دوران احتجاجی مظاہروں كو جاری ركھنے اور ملك میں حقيقی جمہوريت كے تحقق كی خاطر بحرينی عوام كے عزم و ارادے پر زور دیا ہے ۔

"الوفاق" كے جنرل سيكرٹری نے دارالحكومت منامہ كے نواحی شہر "المقشع" میں حكومت مخالف گروپوں كے اجتماع سے خطاب كے دوران واضح كيا : میں آج تمام ہم وطنوں اور ساتھيوں كے سامنے اس بات كا اعلان كرتا ہوں كہ ہمارا احتجاج ہمارے اور آپ كے مشتركہ حقوق كے تحقق كی خاطر ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ خواتين كے عالمی دن کے موقع پر ملک كی سياسی پارٹيوں كی جانب سے بحرينی خواتين كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے مختلف پروگراموں كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
968324
نظرات بینندگان
captcha