كينیڈا؛ پہلے اسلامی قبرستان كی تعمير

IQNA

كينیڈا؛ پہلے اسلامی قبرستان كی تعمير

23:56 - March 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2290678
بين الاقوامی گروپ : اس سال موسم گرما میں كينیڈا كے شہر "اونٹاريو" میں اسلامی قبرستان كا افتتاح كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «iina»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ٹورانٹو میں مسلمانون كے قبرستانوں كی ديكھ بھال كرنے والا ادارہ صوبہ اونٹاريو كے مقامی حكام سے قانونی اجازت لينے كے بعد عنقريب ايك اسلامی قبرستان كا افتتاح كرے گا۔
ادارے نے اعلان كيا ہے كہ اس قبرستان كی تعمير صوبے میں مقيم شيعہ اور سنی مسلمانوں كے توسط سے انجام دی جائے گی ۔
واضح رہے كہ یہ قبرستان ۱۴ ہزار ايكڑ كی زمين پر تعمير كيا جائے گا جبكہ اس كا افتتاح جون كے مہينے میں متوقع ہے ۔ اميد كی جاتی ہے كہ یہ اسلامی قبرستان آئندہ ۲۵برسوں تك علاقے كے مسلمانون كی ضروريات كو پورا كر سكے گا ۔
قابل ذكرہے كہ ۴۰ ہزار قبروں كی گنجائش كا یہ قبرستان علاقے میں اپنی نوعيت كا پہلا اسلامی قبرستان ہو گا جو مسلمانوں كے لیے اسلامی اصولوں كے تحت اپنے جنازوں كو دفن كرنے كا موقع فراہم كرے گا۔
968745
نظرات بینندگان
captcha