اتحاد بين المسلين كے لیے مشترکہ پلیٹ فارم كے قيام پر زور

IQNA

اتحاد بين المسلين كے لیے مشترکہ پلیٹ فارم كے قيام پر زور

23:46 - March 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2291350
بين الاقوامی گروپ : لاہور میں جماعت اہل حديث كے رہنما نے دشمنوں كی سازشوں اور اسلامی مقدسات كی توہين كے مقابلے كی خاطر اتحاد بين المسلمين كے مركز كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
لاہور میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ، پاكستان كی جماعت اہل حديث کی لاہور شاخ كے صدر "عبد الغفار" نے نماز جمعہ كے خطبے كے دوران اتحاد بین المسلمين پر زور ديتے ہوئے كہا : دشمنون كے مقابل پر مسلمانوں كو سيسہ پلائی ہوئی ديوار كے مانند كھڑا ہو جانا چاہيئے اور اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے تكرار كی صورت میں دشمن كو منہ توڑ جواب دينا چاہيئے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اگر امريكیوں نے اپنے توہين آميزاقدامات كو جاری ركھا تو ہمیں بھی وارد عمل ہوکر ان كی گستاخيوں کا منہ توڑ جواب دينا چاہيئے تاكہ وہ دوبارہ مسلمانوں كے مقدسات كی بے حرمتی کا سوچیں بھی نہیں ۔
واضح رہے كہ پاكستان كے مختلف شہروں من جملہ ؛ گجرانوالہ ، سيالكوٹ ، اوكاڑہ اور قصور وغيرہ میں يوم "عظمت قرآن كريم " منايا گيا ہے اور جمعہ كے خطبوں كے دوران علماء نے قرآن كی بے حرمتی كی پرزور مذمت كی ہے ۔
968849
نظرات بینندگان
captcha