ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «سفيرنيوز»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسپين كی خود مختار رياست "باسكی" كے شہر "ايبار" میں پہلی اسلامی شوری کی بنیاد رکھی گئی ہے جو علاقے كی ۷۰ اسلامی انجمنوں اور مسلمانوں سے مربوط معاملات كی ديكھ بھال كرے گی ۔
واضح رہے كہ اسپين میں مقيم ايك لاكھ سے زائد مسلمانوں اور ۷۰ اسلامی انجمنوں كے امور كی ذمہ داری سنبھالنے والی اس شوری نے اميد ظاہركی ہے اب یہاں كے شہری اسلام كے پيروكاروں كو بنا كسی حيل و حجت كے قبول كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ سال كے آخر تك سكولوں میں اسلامی تعليم ، ہوٹلوں میں حلال غذا كی تقسيم اسی طرح مساجد كی تنظيم نو اس شوری كے بنيادی اہداف میں شامل ہے ۔
971095