ازبكستان میں اسلامی لباس كی فروخت پر پابندی

IQNA

ازبكستان میں اسلامی لباس كی فروخت پر پابندی

23:21 - March 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2293665
بين الاقوامی گروپ: ازبكستان كے حكام نے مسلمانوں پر دباؤ بڑھانے كيلئے اسلامی لباس كی فروخت پر پابندی عائد كردی ہے مخصوصاً سكارف كی فروخت تاشقند كے بازار میں ممنوع قرار دے ديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Onislam.net"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ تاشقند میں كپڑے بيچنے والے دكانداروں نے بتايا ہے كہ اس مہينے میں سركاری حكام نے انہیں اسلامی لباس بيچنے سے منع كرديا ہے۔
ان كا كہنا ہے كہ گذشتہ ہفتوں سے اسلامی لباس فقط قابل اعتماد گاہكوں كو بيچتے ہیں۔
واضح رہے كہ ازبكستان میں 1998ء میں ايك قانون جاری ہوا تھا جس كے تحت ايسا لباس جس سے دينی علامت تصور كيا جائے ،كو عوامی مقامات میں پہننا ممنوع ہے۔
973899
نظرات بینندگان
captcha