عراق كے شہر ناصریہ میں قرآنی محفل كا انعقاد

IQNA

عراق كے شہر ناصریہ میں قرآنی محفل كا انعقاد

23:38 - March 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2293942
بين الاقوامی گروپ : ۲۰ مارچ بروز منگل ، عراق كے جنوبی شہر "ناصریہ" كے دارالقرآن سينٹر كی جانب سےمحفل انس با قرآن كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
دارالقرآن سينٹركے انچارج "رعد عدنان شذر الناصری" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اعلان كيا ہے كہ یہ محفل "ناصریہ" میں واقع مسجد "اہل بيت﴿ص﴾" میں منعقد كی گئی ہے اور اس محفل كے دوران عراق كے ممتاز قاری "علی اسماعيل البياتی" كی تجليل بھی كی گئ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا : علی اسماعيل البياتی نے قم میں منعقد ہونے والے "سيدہ رقیہ﴿ع﴾" قرآنی كورس میں شركت كے ساتھ ساتھ قومی اور صوبائی سطح پر بہت سے قرآنی مقابلوں میں بھی نمایاں شركت كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ البياتی نے ملكی سطح پر منعقد ہونے والے بہت سے قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن لی ہے اور عنقريب ناصریہ كے دارالقرآن سينٹر میں قرانی استاد كے طور پر كام كا آغاز كریں گے۔
973498
نظرات بینندگان
captcha