تيونس میں قرآن كريم كی حمايت میں اجتماع

IQNA

تيونس میں قرآن كريم كی حمايت میں اجتماع

17:40 - March 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2294316
بين الاقوامی گروپ: الہيات فورم تيونس كی طرف سے كل 25 مارچ 2012 كو قرآن كريم كی حمايت میں ايك اجتماع منعقد كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "tunisienumerique" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ الہيات فورم تيونس، قرآنيك ايسوسی ايشنز اور ائمہ مساجد نے گذشتہ روز اپنے بيانیہ میں تيونس كی عوام سے درخواست كی ہے كہ بن قردان شہر میں ہونے والی قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شركت كریں۔
اس احتجاجی ريلی كا نام "اسلامی شعائر اور دينی مقدسات كی حمايت" ركھا گيا ہے۔
يادرہے كہ گذشتہ ہفتے تيونس كے شہر بن قردان كی مسجد میں قرآن كريم اور مسجد كی بے حرمتی كی گئی تھی۔
974732
نظرات بینندگان
captcha