ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر میں شائع ہونے والا اخبار "البشاير" سے نقل كيا ہے كہ قرآن كريم كے قومی دن كا اعلان ان نامعلوم افراد كے مذموم اقدامات كا جواب ہے جنہوں نے بن قردان شہر كی مسجد میں قرآن كريم كی بے حرمتی اور جامع مسجد الفتح كے دروازے پر یہودی ستارے كی تصوير بنائی تھی۔
مذہبی امور كی وزارت نے تمام قرآن مخالف اقدامات كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اس طرح كے اقدامات نہ صرف تيونس كے قومی تشخص كے خلاف ہیں بلكہ ملت تيونس كے اسلامی اور دينی عقائد كے بھی ماالف ہیں۔
واضح رہے كہ وزارت مذہبی امور نے ملكی سيكورٹی فوسرز سے مطالبہ كيا كہ جلد از جلد ان اسلام دشمن عوامل كی شناخت كی جائے اور انہیں سزا دی جائے۔
974725