شيخ قرضاوی كافرانس میں داخلہ ممنوع

IQNA

شيخ قرضاوی كافرانس میں داخلہ ممنوع

19:40 - March 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2294887
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے صدر نے ٹيلی ويژن چينل سے گفتگو كرتے ہوئے اعلان كيا كہ شيخ قرضاوی كو فرانس میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" ٹی وی چينل كی فرانسيسی ڈيسك سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے صدر نكولس سركوزی نے بتايا كہ میں نے امير قطر سے ٹيلی فون پر بات كرتے ہوئے كہا كہ ہم شيخ قرضاوی كے فرانس دورے كے مخالف ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا فرانس كی اسلامی تنظيموں كی يونين نے شيخ قرضاوی كو اپريل میں ہونے والے بين الاقوامی سيمينار میں شركت كرنے كی دعوت دی ہے ليكن ہم اس سيمينار كے بعض شركاء مخصوصاً شيخ قرضاوی كے فرانس میں داخل ہونے كے مخالف ہیں۔ كيونكہ گذشتہ سيمينار میں شريك بعض افراد نے فرانسيسی قوانين كے خلاف گفتگو كی تھی۔
يادرہے كہ شيخ قرضاوی اپنے غير واضح موقف كی وجہ سے متنازعہ شخصيت ہیں بلكہ بعض اوقات مخالف اسلام موقف كی وجہ سے عالم اسلام كی طرف سے بھی ان كو تنقيد كا نشانہ بنايا گيا ہے۔
975356
نظرات بینندگان
captcha