شام كی سرزمين پر اس قسم كی جنگ صرف اور صرف صیہونی حكومت ، عرب اور مغربی ممالك كے مفاد میں ہے جو خطے میں اٹھنے والی اسلامی بيداری كی لہر سے خوف زدہ ہیں اور اس كو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں ۔
جمہوریہ روس كے صدر "ڈيمٹری مڈوڈف" نے خبردار كيا ہے كہ شام میں جاری موجودہ بحران كے حل کی خاطر اقوام متحدہ كے خصوصی الچی كوفی عنان اور عرب ليگ كی حالیہ كوششیں شام میں خانہ جنگی ركوانے كا شايد آخری موقع ہوں گی ۔
واضح رہے کہ روسی صدر نے یہ گفتگو موسكو كا سفر كرنے والے اقوام متحدہ كے سابق سيكرٹری جنرل "كوفی عنان" كے ساتھ ملاقات كے دوران كی ہے جو اس وقت روس كو شام كے خلاف سخت موقف اپنانے پر راضی كرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
975638