مغربی دنيا شام میں خانہ جنگی كے درپے ہے

IQNA

مغربی دنيا شام میں خانہ جنگی كے درپے ہے

23:56 - March 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2295736
بين الاقوامی گروپ : شام میں رونما ہونی والی تبديلياں اس بات كی نشاندہی كرتی ہیں كہ مغربی دنيا اور عرب ليگ شام میں خانہ جنگی كو شعلہ ور کرنا چاہتےہیں جس كے بارے میں بين الاقوامی سطح پر موجود حقيقت پسند عناصر نے كئی مرتبہ خبر دار كيا ہے ۔
شام كی سرزمين پر اس قسم كی جنگ صرف اور صرف صیہونی حكومت ، عرب اور مغربی ممالك كے مفاد میں ہے جو خطے میں اٹھنے والی اسلامی بيداری كی لہر سے خوف زدہ ہیں اور اس كو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں ۔
جمہوریہ روس كے صدر "ڈيمٹری مڈوڈف" نے خبردار كيا ہے كہ شام میں جاری موجودہ بحران كے حل کی خاطر اقوام متحدہ كے خصوصی الچی كوفی عنان اور عرب ليگ كی حالیہ كوششیں شام میں خانہ جنگی ركوانے كا شايد آخری موقع ہوں گی ۔
واضح رہے کہ روسی صدر نے یہ گفتگو موسكو كا سفر كرنے والے اقوام متحدہ كے سابق سيكرٹری جنرل "كوفی عنان" كے ساتھ ملاقات كے دوران كی ہے جو اس وقت روس كو شام كے خلاف سخت موقف اپنانے پر راضی كرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
975638
نظرات بینندگان
captcha