ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ felesteen.ps، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين میں ۳۰ مارچ كا دن زمين كا دن قرار ديا گيا ہے ايك ايسا دن جو فلسطينی عوام كی مظلوميت کا نشان بن چكا ہے اور ہر سال مقبوضہ فلسطين اور دنيابھر میں موجود فلسطينی بناہ گزين كيمپوں میں منايا جاتا ہے ، فلسطين كی آزادی كے لیے جدوجہد كرنے والے عناصر اس دن كو اسرائيل كے منحوس چہرے سے پردہ اٹھانے کا سنہری موقع قرار دیتے ہیں اس اميد كے ساتھ كہ شايد ايك دن دنيا والے اسرائيلی حملوں كی حقيقت كو درك اور مقبوضہ سرزمين كو آزاد كرانے میں فلسطينی عوام كی مدد كے لیے قیام کر سکیں ۔
977057