سعودی عرب ؛شيعوں كے بارے میں وہابی مولوی كے توہین آمیز بیانات پر اہل سنت کی کڑی تنقید

IQNA

سعودی عرب ؛شيعوں كے بارے میں وہابی مولوی كے توہین آمیز بیانات پر اہل سنت کی کڑی تنقید

23:53 - April 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2299600
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب میں سنی شہريوں كے ايك گروپ نے شیعوں کے بارے میں وہابی مولوی "سلطان ابن زاحم" كے توہین آمیز بیانات كو كڑی تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے بادشاہ عبد اللہ کی جانب سے اس کے خلاف سخت ايكشن لينے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "التوافق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سنی گروپ نے سماجی ویب سائیٹ "ٹویٹرز" كے ذريعے سعودی بادشاہ سے فرقہ واریت کو شعلہ ور کرنے والے ابن زاخم كے خلاف سخت ايكش لينے كا مطالبہ كرتے ہوئے زور ديا ہے كہ یہ فتنہ گر مولوی شيعوں کی مخالفت كے ذريعے شہرت كمانا چاہتاہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس گروپ نے سعودی شیعوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وزارت قانون سے مطالبہ کیا ہے کہ حال حاضر میں وکلاء یونین کی صدارت پر فائز سعودی مولوی ابن زاحم کو فورا معزول کیا جائے ۔
980052
نظرات بینندگان
captcha