ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "e-haberajansi" سے نقل كيا ہے كہ انسانی امداد كی تنظيم "IHH" نے اناطولیہ خيراتی سوسائٹی كے تعاون سے ايتھوپيا كی مساجد اور مذہبی مراكز میں ايك لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم كا آغاز كرديا ہے۔
انسانی امداد كی تنظيم كے ترجمان نے بتايا كہ یہ كام ايتھوپيا میں قرآن كريم كے نسخوں كی كمی اور ايتھوپيا كے مسلمانوں كو حفظ اور قرائت قرآن كے شوق كی وجہ سے كيا جارہا ہے انہوں نے مزيد كہا كہ ابھی تك ايتھوپيا كے مرہبی مناطق میں پندرہ ہززار نسخے تقسيم كئے جاچكے ہیں اور سال كے دوران ايك لاكھ نسخے تقسيم كئے جائیں گے۔
ترجمان نے بتايا كہ ايتھوپيا میں ۵۵ ملين مسلمان رہتے ہیں ان مسلمانوں كو اپنے دين سے منحرف كيا جارہا ہے۔
985856