ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "saphirnews" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ عيسائی ڈيموكریٹك يونين كے پارليمانی لیڈر "ولكر كوڈر" نے ايك تقرير میں كہا ہے كہ دين اسلام جرمنی تاريخ اور ثقافت میں سے نہیں ہے اور نہ ہی جرمن حقيقت ركھتا ہے اس لئے دين اسلام كا اس ملك كے ساتھ كوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے یہ گفتگو جرمنی كی مختلف سياسی پارٹيوں اور مسلمانوں كی تنظيموں كے مشتركہ اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كی اور مزيد كہا كہ ميری یہ بات چيت مسلمانوں كے بارے میں نہیں ہے كيونكہ مسلمان جرمنی كے شہری ہیں اور اس ملك سےتعلق ركھتے ہیں ليكن دين اسلام اس معاملے سے خارج ہے۔
990229