حزب اللہ كی "وعد صادق" جنگ ؛ صدر اسلام كے غزوہ احزاب كی تكرار ہے

IQNA

حزب اللہ كی "وعد صادق" جنگ ؛ صدر اسلام كے غزوہ احزاب كی تكرار ہے

23:04 - April 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2310254
بين الاقوامی گروپ : اگر عصر حاضر میں بيغمبر اكرم﴿ص﴾ كی مدينہ ہجرت كے آٹھ سال بعد رونما ہونے والی جنگ احزاب جيسے تاريخی واقعے كی تلاش كی جائے تو سال ۲۰۰٦ ء میں اسرائيل ، اس كے علاقائی اور بين الاقوامی اتحاديوں کے مقابل پر حزب اللہ کی ۳۳ روزہ جنگ كی طرف اشارہ كيا جا سكتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق خبررساں ايجنسی "تقريب" كے ایڈیٹر ، شام و لبنان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سابق قونصلیٹ اور فلسطينی عوام كے دفاع كی سياسی كمیٹی كے ركن "سيد مرتضی" نے "سيد حسن نصراللہ اور وعد صادق" كے عنوان سے اپنے مقالے میں سورہ توبہ كی آيت نمبر 119 «يا اَیُّهَا الَّذين آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ كُونُوا مَعَ الصادِقين » كا ذكر كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے ۲۰۰٦ء میں اسرائيل نے امريكہ ، يورپ اور دنيا كی تمام بڑی قوتوں كی آشكار اور خفیہ طور پر پشت پناہی كےعلاوہ لبنان میں فعال سعودی عرب اور امريكہ سے وابستہ تحريكوں كی مكمل حمايت كے ساتھ لبنان بالخصوص شيعہ نشين علاقوں پر سنگین فضائی، زمينی اور دريائی حملے كیے تھے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ صیہونی حكومت حزب اللہ اور مزاحمت كا مكمل خاتمہ كرنا چاہتی تھی اور امريكی – اسرائيلی اصطلاح "عظيم مشرق وسطی" كے مطابق نہ صرف لبنان بلكہ تمام مشرق وسطی اور شمالی افريقہ کے علاقے اسرائيلی قبضے میں آجائیں گے ۔
990172
نظرات بینندگان
captcha