ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پروگرام میں ملکی سطح پر فعال الازہر يونيورسٹی سے وابستہ قرآنی مراكز كے ايك سو يتيم حافظ قرآن بچوں كی تجليل كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ یہ پروگرام مصر میں "يتيم كا دن " منانے كے لیے منعقدكيا جا رہا ہے جس كے دوران شيخ الازہر شيخ "احمد الطيب" يتيم حافظ قرآن بچوں كی تجليل كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس اعزازی تقريب میں الازہر كے كچھ علما ء اور انجمن "الاورمان" كے منتظمين شركت كریں گے جبكہ اس تقريب میں بچوں كو ايك لاكھ جنیہ﴿مصری كرنسی﴾ پر مشتمل نقدی انعام سے بھی نوازا جائے گا ۔
991704