ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ریڈيو آزاد عراق سے نقل كيا ہے كہ اس اجتماع كے شركاء نے خبردار كيا ہے كہ اگر دہشت گردانہ حملے جاری رہے تو حوزہ علمیہ نجف میں تعليمی سرگرمياں بند كردی جائیں گی۔
عبداللطيف العميدی جو حوزہ علمیہ نجف كے طلاب میں سے ہیں، گفتگو كرتے ہوئے كہا مراجع تقليد كے دفاتر پر حملے ان كی شخصيت كی توہين ہے، ضرورت اس بات كی ہے كہ فورا یہ حملے بند كئے جائیں اور ملزمان كو گرفتار كركے ان كو سزا دی جائے۔
يادرہے كہ ابھی تك پانچ بار مراجع تقليد كے دفاتر پر حملے ہوچكے ہیں آخری بار شيخ محمد اسحاق الفياض كے دفتر پر اتوار كی شام دھماكہ كيا گيا اور ابھی تك كسی گروپ نے بھی اس دھماكے كی ذمہ داری كو قبول نہیں كيا ۔
992753