ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «التوافق»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی مختلف سياسی پارٹيوں اور تنظيموں نے بھی "الشمالية " کے شہریوں سے مظاہرے برپا كرنے كی اپيل كی ہے۔
اسی طرح الوفاق پارٹی كے ركن "شہيد صلاح عباس" كی مجلس ترحیم كے بعد انسانی حقوق كے لیے فعال اورگزشتہ كئی دنوں سے آل خليفہ كی جيل میں بھوك ہڑتال كرنے والے "عبد الھادی الخواجہ" كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے بحرين كے مختلف شہروں میں مظاہرے كیے گئے ہیں۔
اس رپورٹ كے مطابق سعودی قابض فورسز اور آل خليفہ كے گماشتوں نے ملك كے بہت سے ہسپتالوں كو اس طرح گھيرے میں لے ركھا ہے كہ عوام اپنے مريضوں اور زخميوں كو ہسپتال لے جانے سے اجتناب كر رہیں ۔
994269