ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "اليوم السابع" سے نقل كيا ہے كہ حزب آزادی و عدالت نے مصر كے صدارتی انتخابات میں خيرت الشاطر كے بعد محمد مرسی كو نامزد كام ہے۔ انہوں نے كہا كہ ہمارا منشور اسلام ہے اور ہمارا بھروسہ شريعت پر ہے اور تعليم، صحت، صنعت اور زراعت وغيرہ میں اسلامی اصولوں كی پاسداری كی جائے گی۔ محمد مرسی گذشتہ رات اپنے حاميوں كے اجتماع سے خطاب كررہے تھے انہوں نے كہا كہ حسنی مبارك كے زمانے میں چھ كھرب ڈالر ملك سے چوری ہوئے ہیں۔ انہوں نے كہا مصری عوام اجازت نہیں دیں گے كہ سابقہ حكومت كی باقيات دوبارہ حكومت كریں۔ یہ انقلاب اس وقت تك جاری رہےگا جب تك كہ عوام اپنا صدر منتخب نہیں كرليتے۔
995094