ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے معروف مصری تجزیہ نگار، محقق اور شيعہ مصنف احمد ہلال نے گفتگو كرتے ہوئے كہا سعودی حكام نے مصر كے انسانی حقوق كے سرگرم كاركن كے خلاف سازش كرتے ہوئے اسے نشہ آور گوليوں كے الزام میں گرفتار كيا۔ حالانكہ اسی مصری وكيل كو بادشاہ پر تنقيد اور مصری قيديوں كے دافع كی وجہ سے گرفتار كيا گيا۔ انہوں نے كہا حالانكہ مصری حكام مشكل كو حل كرنے كی كوشش كر رہے تھے كہ سعودی حكام نے سفارت خانہ اور قونصل خانہ بند كرديا۔ اس سے پتہ چلتا ہے كہ سعودی اپنے ناپسنديدہ اعمال كو ماننے كيلئے تيار نہیں ہیں۔
احمد ہلال نے مزيد كہا كہ سعودی حكام خطے میں فقط اپنی برتری چاہتے ہیں اس لئے مصری عوام كے انقلاب كی وجہ سے مصری عوام سے نفرت اور بغض ركھتے ہیں۔ سعودی حكام مصری حجاج سے بدترين بدسلوك اور توہين كرتے ہیں جسے مصری عوام ناپسند كرتی ہے۔
995720