پيرس كے مسلمانوں نے پرامن مظاہرہ كيا

IQNA

پيرس كے مسلمانوں نے پرامن مظاہرہ كيا

14:54 - May 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2316186
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے دارالحكومت پيرس میں مسلمان شہريوں نے گذشتہ روز ملك میں مسلمانوں كے ساتھ امتيازی سلوك كے خلاف پر امن مظاہرہ كيا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس كی سركاری نيوز ايجنسی "AFP" سے نقل كيا ہے كہ پيرس كے سينكڑوں مسلمان شہريوں نے گذشتہ روز اسلامی تنظيموں كی دعوت پر اوپيرا باسٹيل سٹریٹ پر مسلمانوں كے خلاف امتيازی سلوك روا ركھنے پر پُر امن مظاہرہ كيا ہے۔
مظاہرين نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر فرانس زندہ باد اور ہم نسل پرستی اور اسلام فوبيا كے خلاف متحد ہیں، لكھا تھا۔ انہوں نے ٹولوس شہر میں القاعدہ كے ہاتھوں مارے جانے والے شہريوں كے احترام میں ايك منٹ خاموشی اختيار كی۔ اسی طرح فرانس كے مسلمان شہريوں نے ملی يكجہتی كا اظہار كرنے كيلئے فرانس كا قومی ترانہ پڑھا۔ احتجاجی ريلی كے شركاء میں سے ايك نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلام كا شدت پسندی كے ساتھ كوئی رشتہ نہیں ہے۔ ٹولوس شہر كے حادثہ كے بعد بعض افراد نے اسے اسلام كے ساتھ جوڑنے كی كوشش كی ہے جبكہ ہم نے اس حادثہ كی مذمت اور اسے اسلام دشمن كاری قرار ديا ہے۔
996417
نظرات بینندگان
captcha