ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ریڈيو "نور لبنان" سے نقل كيا ہے لبنان كے وزير خارجہ عدنان منصور نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہم نے امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كی زندگی كے بارے میں بڑے اہم قدم اٹھائے ہیں اوراس معاملے كی چھان بين كيلئے خفیہ تحقيقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ذرائع ابلاغ میں جو كچھ آرہا ہے وہ صحيح نہیں ہے بلكہ تحقيا ت كے بعد اس بارے میں اعلان كيا جائے گا۔
لبنان كے سماجی امو ر كے وزير وائل ابوفاعور نے بھی طرابلس سے واپسی پر اسی مسئلہ كے حل پر زور ديا اور كہا امام موسی صدر كی گمشدگی كا معاملہ قومی مسئلہ ہے اور اسے جلد از جلد حل ہونا چاہئے۔
998658