ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "راصد" نيوز چينل سے نقل كيا ہے سعودی عرب كے ممتاز شيعہ عالم دين علامہ سيد حسن النمر نے امريكی پادری ٹری جونز كے ہاتھوں قرآن سوزی كے اقدام كی شديد مذمت كی اور قرآن كريم كی بے حرمتی امت اسلامی كی دشمنی كی وجہ سے كی گئی ہے۔
اس قرآن كريم كی بے حرمتی كا ذمہ دار امريكا ہے امريكی حكام نے ٹری جونز كے اقدمات كو روكنے كی كوشش ہی نہیں كی اگر اس گستاخ پادری كے خلاف بين الاقوامی قوانين كے مطابق كاروائی كی جاتی تو ٹری جونز دوبارہ قرآن كريم كی بے حرمتی كی كوشش نہ كرتا۔ اسلامی ممالك كو اس كے اعتراض میں امريكی سفيروں كو طلب كرنا چاہئے۔
998748