ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلامی ثقافت ورابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ،١ مئی كو يوم استاد كی مناسبت سے ايرانی سفير اور قونصلر جنرل ، فریٹون میں واقع حوزہ علمیہ كے پرنسپل كے علاوہ ايرانی سكول كے اساتيد اور طلباء كی موجودگی میں ايك پروگرام منعقد كيا گياہے ۔
واضح رہے كہ استاد شہيد مرتضی مطہری كے يوم شہادت كے موقع پر ايرانی كلچرل سينٹر كے تعاون سے مدرسہ "امام صادق﴿ع﴾" اور شہر "بو" میں واقع مدرسہ "اہل بيت﴿ع﴾" میں اساتيد اور طلباء كی شركت كے ہمراہ مختلف پروگرام منعقد كيے گئے ہیں ۔
998919