ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «slateafrique»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ روسيا اليوم چينل كے ايك پروگرام "كل كی دنيا" كے دوران تيونسی صدر نے ويكی ليكس كے بانی "جوليان آسنج" كو ايك ديئے گئے انٹرويو میں خيال ظاہر كيا ہے كہ تيونس كے وہابی كسی طرح بھی گفتگو اور سياسی مذاكرات كو قبول نہیں كرتے ہیں اور یہ موضوع ملك میں جمہوری عمل كے مستقبل پر منفی اثرات مرتب كر سكتا ہے ۔
انہوں نے زور ديا ہے كہ تيونس میں وہابی تحريكوں كے پاس صحيح سياسی نقطہ نظر نہیں ہے اور قبل اسكے كہ تيونس كے عوامی انقلاب كے لیے خطر ثابت ہوں ان كا سياسی طريقوں سے علاج كرنا چاہيئے۔
999604