لندن ؛ "حجاب كيوں؟" كے عنوان سے علمی نشست كا اہتمام

IQNA

لندن ؛ "حجاب كيوں؟" كے عنوان سے علمی نشست كا اہتمام

23:46 - May 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2318940
بين الاقوامی گروپ : مجمع اہل بيت﴿ع﴾ لندن كی كوششوں سے اس مركز میں "حجاب كيوں؟" كے عنوان سے علمی نشست كا اہتمام كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «AIMIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حوزہ علمیہ قم كے فارغ التحصيل اور برطانوی شہر نوٹنگھم كے امام جاعت حجت الاسلام والمسلمين"مرزا عباس" اس نشست كے دوران حجاب كی اہميت اور عصر حاضر میں مسلمان خواتين كو درپيش مشكلات كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
یہ نشست مقامی وقت كے مطابق شام ۷ سے رات ۹ بجے تك جاری رہے گی اور سوال و جواب كے ساتھ اختتام پزير ہو گی ۔
واضح رہے كہ یہ نشست مجمع اہل بيت ﴿ع﴾ كی ان نشستوں كا حصہ ہے جو عصر میں اسلام اور مسلمين كو درپيش مشكلات كے جائزے كی غرض سے اس مركز میں منعقد كی جاتی ہیں ۔
1000196
نظرات بینندگان
captcha