مسلمان اور عيسائی راہنما كوپن ہيگن میں جمع ہوں گے

IQNA

مسلمان اور عيسائی راہنما كوپن ہيگن میں جمع ہوں گے

23:06 - May 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2319788
بين الاقوامی گروپ: اس سال 25 سے 27 ستمبر تك ڈنمارك كے شہر كوپن ہيگن میں مسلمان اورعيسائی راہنماؤں كا دوسرا اجلاس منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Muslim Village" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ كانفرنس مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان مذہبی اختلافات ختم كرنے اور دونوں كو آپس میں بہتر آشنائی حاصل كرنے میں مددگار ہوگا۔ اس اجلاس كا پہلا دور 2 سے 3 می كو بيروت میں منعقد ہوا۔ جس مين ڈنمارك اور مشرق وسطی كے مسلمان اورعيسائی راہنماؤں نے شركت كی تھی اس اجلاس كا موضوع مسلمانوں اور عيسائيوں میں الہام و تفہيم تھا۔ اسے ڈنمارك كی وزارت خارجہ كے تعاون سے منعقد كيا گيا تھا اس اجلاس كے اختتامی بيانیہ میں انسانی حقوق كے احترام اور ايك دوسرے كے مذہبی مقدسات كا احترام اللہ تعالی پر ايمان، ايك دوسرے كی امداد وغيرہ كو اسلام اور عيسائيت كی مشتركات قرار ديا گيا ۔
یہ كانفرنس ڈنمارك میں پيغمبر اكرم(ص) اور اسلام كے خلاف ہونے والی توہين كے جواب میں منعقد كی گئی ۔ تاكہ اسلام اور پيغمرد اكرم(ص) كے بارے میں صحيح تصوير پيش كی جا سكے۔ انجمن اسلامی ڈنمارك 27 اسلامی تنظيموں پر مشتمل جماعت ہے ڈنمارك میں دو لاكھ سے زيادہ مسلمان رہائش پذير ہیں۔
1001270
نظرات بینندگان
captcha