ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی وكيلوں اور آل سعود کی جيلوں میں موجود سياسی قيديوں كے خاندانوں نے قيديوں كے حقوق كے دفاع اور جيلوں میں ان كی حالت زار كے بارے میں تحقيقات كے لیے اس كمیٹی كی تشكيل كا مطالبہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس كمیٹی كی ذمہ داری جيلوں میں حقوق بشر كی خلاف ورزيوں اور آل سعود كی جانب سے قيديوں پر تشدد كا اندراج كرنا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ؛ سعودی عرب كی سياسی اور سول حقوق كی انجمن﴿جس كی سرگرميوں پر پابندی عائد ہے ﴾ نے بھی عالمی عدالت میں وزارت داخلہ كے حكام پر كيس دائر كرنے اور ملك میں انسانی حقوق كی خلاف ورزيوں پر شكايت درج كرانے كی اپيل كی ہے۔
1001351