قرآن كريم محض علمی كتاب نہیں ہے

IQNA

قرآن كريم محض علمی كتاب نہیں ہے

23:48 - May 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2319831
بين الاقوامی گروپ : قرآن علم كا سمندر ہے ليكن اس كا مطلب یہ نہیں كہ صرف ايك علمی كتاب ہے كيونكہ اس صورت میں ايك سادہ ساعلمی نمونہ جو قرآن كے ظريف علمی اشاروں سے مختلف ہے اس آسمانی كتاب كے علمی اعجاز كے بارے میں بہت ساروں كی رائے كو تبديل كر سكتا ہے ۔
جنوبی عراق میں واقع يونيورسٹی "ذی قار" كی قرآنی علوم فكيلٹی كے انچارج ، قرآنی محقق اور استاد "حيدر المصطفی ہجر" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ قرآن علم كا موج مارتا ہوا سمندر ہے اور جس علمی پيشرفت تك انسان نے آج تك رسائی حاصل كی ہے اس دريا كے ايك قطرے كے برابر بھی نہیں ہے اور خدا وند تبارك و تعالی اور معصومين﴿ع﴾ كے سوا كوئی بھی قرآن كی مكمل حقيقت كو نہیں سمجھ سكتا ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ قرآن كريم نے انسانوں كو تمام علوم كی چابياں دی ہیں ليكن افسوس اس بات كا ہے كہ مسلمان قرآن سے اس قدر غافل ہو چكے ہیں كہ آج ہم مغربی دنيا میں علمی اسرار كے كشف ہونے كا انتظار كرتے ہیں تاكہ اس كے بعد قرآن میں ان اسرار كی جستجو كا آغاز كرسكیں ۔
1001100
نظرات بینندگان
captcha