انگلش زبان میں ماہانہ "زمزم" مجلے کے نئے شمارے كی اشاعت

IQNA

انگلش زبان میں ماہانہ "زمزم" مجلے کے نئے شمارے كی اشاعت

22:43 - May 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2320723
علم و فكر گروپ : اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن سے وابستہ اسلامی فكر فاؤنڈيشن كی جانب سے انگلش زبان میں ماہانہ "زمزم" مجلے كا ايك سو چھبيسواں شمارہ شائع كر ديا گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، یہ مجلہ اسلامی فكر فاؤنڈيشن كے منيجنگ ڈائريكٹر "مہدی گلجان" كی نظارت میں ١۲۰ سے زائد ممالك میں بچوں اور جوانوں كے لیے منتشر كيا جاتا ہے جبكہ اس كے ایڈیٹر كا نام "شقايق قندھاری" ہے ۔
واضح رہے كہ كہ مجلے كا ٹائٹل صحفہ ، بحرين میں عوامی احتجاج كے باوجود منعقد کی گئی فرمولا١ كار ريس كے خاكوں پر مشتمل ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس شمارے كا پہلا مقالہ دہشت گردانہ حملے میں شہيد ہونے والے ايرانی سائنسدان "داريوش رضايی نژاد" كے گھروالوں كے ساتھ قائد انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ ای كی ملاقات كے بارے میں ہے ۔
1002281
نظرات بینندگان
captcha