قرآن كی بے حرمتی كے سدباب کی خاطر عالمی كمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

IQNA

قرآن كی بے حرمتی كے سدباب کی خاطر عالمی كمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

22:55 - May 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2321615
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعليم و ثقافت آرگنائزيشن﴿آيسسكو﴾ نے قرآن كريم اور تمام اسلامی مقدسات كی ہر قسم كی توہين كے سدباب كے لیے عالمی سطح پر كمیٹی بنانے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيسسكو نے ايك بيان كے ذريعے امريكی رياست "فلوریڈا" میں گستاخ پادری كے جنون آميز اقدام كی مذمت كرتے ہوئے اس قسم کے توہین آمیز اقدامات کی روک تھام کے لیے عالمی كمیٹی بنانے کا مطالبہ كيا ہے ۔
آيسسكو نے اس بيان میں اعلان كيا ہے كہ قرآن كو نذر آتش كرنا ايك گھٹيا نسل پرستانہ اقدام اور اسلام كی صريح توہين ہے جو بين الاقوامی قوانين اور انسانی حقوق كے ابتدائی اصولوں كی سنگین خلاف ورزی شمار ہوتا ہے ۔
مذكورہ ادارے نے فلوریڈا كے كليسا سے گستاخ پادری كو كڑی سزا دینے اور تمام الہی اديان كی تعليمات كے مخالف اس اقدام كی پر زور مذمت كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
1003408
نظرات بینندگان
captcha