ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Romandie" سے نقل كيا ہے خطے میں اسلامی بيداری كی وجہ سے مصر ، تيونس اور مراكش میں مذہبی جماعتوں كی كاميابی كے الجزائر كی اسلامی پارٹيوں نے بھی انتخابت میں كاميابی كيلئے الائنس تشكيل دے ديا ہے۔
اسی لئے مذہبی جماعتوں كے الائنس يقينی طور پر انتخابات جيت لے گا۔ جامعہ برائے صلح الائنس كے سربراہ سلطانی نے اس بارے میں كہا تمام اعداد و شمار اور سروے رپورٹس كے مطابق جمعرات كو منعقد ہونے والے پارليمنٹ كے انتخابت میں اسلام پسند جماعتیں كامياب ہوں گے اس الائنس میں تين پارٹياں حزب النھضة الجزائر سبز اور اصلاح شامل ہیں۔
1003037