ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اخوان المسلمين مصر كے ڈپٹی جنرل "خيرت الشاطر" نے انكشاف كيا ہے كہ سعودی عرب نے مصر كے معزول آمر "حسنی مبارك" كو تحويل میں لينے كے لیے ۴ ارب ڈالركی پيشكش كی ہے ۔
الشاطر نے كہا ہے كہ صرف مصری عوام ہی اس كے بارے میں حتمی فيصلہ كر سكتے ہیں کہ مبارک کو سعودیوں کے حوالے کیا جائے یا نہیں كيونكہ سابق حكومت نے ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت عوام كی دولت كو برباد کر کے رکھ دياہے ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ مصر كی ۴۰ فيصد آبادی غربت كی لكير سے بھی نيچے زندگی گزار رہی ہے اور اخوان المسلمين مصركی ساری عوام كی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔
1005106