ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق امريكی وزارت خارجہ كی ترجمان وكٹوریہ نولينڈ كے اعلان كے بعد جس میں بحرين كو اسلحہ فروخت كرنے كی بات كی ہے، انسانی حقوق كی تنظيموں نے امريكی اقدام كی مذمت كی ہے۔ حالانكہ امريكی حكام نے گذشتہ سال اكتوبر میں بحرينی حكومت كے پر تشدد اقدامات كی وجہ سے اسلحہ كی فروخت بند كر دی تھی۔ ليكن اب بحرينی وزير اعظم سلمان بن احمد آل خليفہ كے واشنگٹن كے دورے كے بعد امريكی اسلحہ كی دوبارہ فروخت شروع ہورہی ہے۔
امريكی كانگريس كے نمائندے "پیٹرك لیہی" نے كہا كہ اس وقت امريكی اسلحہ كی فروخت سے بحرين میں غلط پيغام جائے گا۔ بحرينی حكومت لوگوں كے قانون طالبات كا احترام كرے اور سيكورٹی فورسز كے تشدد اور پر امن مظاہرين كے قتل كی جواب دہ قرار پائے۔
1006519