قطر ؛ قومی سطح پر قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے كا آغاز

IQNA

قطر ؛ قومی سطح پر قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے كا آغاز

14:46 - May 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2327974
بين الاقوامی گروپ : ١٦ مئی كو قطر میں قومی سطح كے انيسویں قرآنی مقابلوں "شيخ جاسم بن محمد بن ثانی" كے آخری مرحلے كا آغاز ہو گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے قطر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الشرق" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "شيخ جاسم بن محمد بن ثانی" سے موسوم انيسویں قومی مقابلوں كی آرگنائزنگ كمیٹی نے آخری مرحلے میں شركت كرنے والے اميدواروں كے ناموں كی لسٹ جاری كر دی ہے ۔
واضح رہے كہ آخری مرحلے میں قطر میں مقيم غير ملكی شہريوں میں سے ١۴ مرد اور ۲۲ خواتين ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔
گزشتہ روز آخری مرحلے كا پہلا راؤنڈ میں صرف خواتين نے شركت كی جو قطر كے شہر "الوعب" میں واقع اسلامی علوم و تبليغ سينٹرمیں منعقد كيا گياہے اسی طرح مرد حضرات آج ١۷ مئی كو اپنے مقابلوں كا آغاز كریں گے جبكہ مصركے ممتاز قاری "احمد عيسی المعصراوی" ان مقابلوں میں جيوری كی صدارت كر رہے ہیں ۔
1008708
نظرات بینندگان
captcha