بوسنيا ؛ مسلمانوں كے قتل عام میں ملوث ملزم کے عدالتی ٹرائل کا آغاز

IQNA

بوسنيا ؛ مسلمانوں كے قتل عام میں ملوث ملزم کے عدالتی ٹرائل کا آغاز

23:20 - May 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2328129
بين الاقوامی گروپ : بوسنيا كے شہر "سربرنیٹسا" میں مسلمانوں كے قتل عام کا حکم دینے والے صرب فوج كے كمانڈر "رانكو ملاڈيچ"﴿ ١۹۹۲- ١۹۹۵﴾ كو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «news.sky»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سال ١۹۹۵ء میں ملاڈيج كے حكم سے صرب فوج نے سربرنیٹسا میں رہنے والے ۸۰۰۰ مسلمانوں كا قتل عام كيا تھا جو يورپ میں دوسری جنگ عظيم كے بعد سب سے بڑی نسل كشی شمار كی جاتی ہے ۔ ابھی تك اجتماعی قبروں سے لاشوں كی تلاش جاری ہے اوراب تك تقريبا ٦۰ كے قريب اجتماعی قبریں كشف كی گئی ہیں جبكہ ۲۵۰۰ لاشوں كی ڈی اين اے كے ذريعے شناخت بھی كی جا چكی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ہے اس قتل عام سے قبل اقوام متحدہ كی جانب سے سربرنیٹسا كے علاقے كو "پر امن اور محفوظ علاقہ " قرارديا گيا تھا ليكن علاقے میں امن برقرار کرنے کے لیے تعینات ہالينڈ سے تعلق ركھنے والے امن فوج كے ۴۰۰۰ مسلح فوجيوں كے سامنے یہ انسانيت سوز واقع رونما ہوا اور انہوں نے كسی قسم كے ردعمل كا اظہار نہیں كيا تھا ۔
1009590
نظرات بینندگان
captcha