ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم"،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ فيصلہ صحافيوں كی سنڈيكیٹ كے قانونی مشير "ابوزيد" كی موجودگی میں العالم نيوز چينل كے ذيلی دفتركے انچارج "احمد السيوفی" كے تفتيشی سيشن كے بعد كيا گيا ہے ۔
اتور ١۳ مئی كو مصر كی سيكورٹی فورسز نےقاہرہ میں العالم نيوز چينل كے دفتر پر حملہ كركے دفتر كے انچارج كو گرفتار كرليا تھا اور سارا دفتری سامان بھی ساتھ لے گئے تھے۔
واضح رہے كہ مصری پارليمنٹ كے سپيكر "سعد الدين الكتاتنی" نے ثقافتی كميشن اور انفورميشن سينٹر كو واقعے كی تحقيقات اور پس پردہ عوامل كی چھان بين كا حكم ديا ہے ۔
1010557