فرانس ؛ اسلامی مراكز اور مساجد پر حملوں میں تيزی

IQNA

فرانس ؛ اسلامی مراكز اور مساجد پر حملوں میں تيزی

22:09 - May 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2328462
بين الاقوامی گروپ : درحالنكہ فرانس میں اسلام دشمن عناصر كی جانب سے نمازيوں پر حملے اور مسلمان قبروں كی بےحرمتی جيسے واقعات كو رونما ہوئے زيادہ وقت نہیں گزرا تھا كہ ١۷ مئی كو شہر "ڈريگيوگنن" (Draguignan) میں مسجد پر دوبارہ حملہ كيا گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "سفير نور" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ روز "ڈريگيوگنن" (Draguignan) میں صبح كی نماز كے لیے مسجد میں آنے والے افراد نے مشاہدہ كيا ہے كہ اس مقدس مقام كی توہين اور ديواروں پر اسلام مخالف شعار پر مشتمل چاكنگ كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ دائیں بازو كے انتہا پسند اور اسلام مخالف گرپوں كی نشاندہی كرنے والی ٹوٹی ہوئی صليب اور جرمن نازيوں كی خاص علامت كو مسجد كی ديواروں پر كندہ كيا گيا ہے ۔
فرانس میں مسلمانوں كی شوری نے واقعے كے فورا بعد ايك بيان جاری كيا ہے جس میں اس شرمناك اقدام كی پرزور مذمت اور مسلمانوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كا اعلان كيا گيا ہے ۔
1010604
نظرات بینندگان
captcha