ليبيا میں اسلامی بينكاری كے حوالے سے قانون كی منظوری

IQNA

ليبيا میں اسلامی بينكاری كے حوالے سے قانون كی منظوری

22:07 - May 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2328468
بين الاقوامی گروپ : ١۷ مئی كو ليبيا كی عبوری قومی اسمبلی نے اسلامی بينكاری پر مشتمل مسودے كی منظوری دی ہے جس كے مطابق بينكوں كے معاملات میں اسلامی احكام كی پابندی كو ملك كے بينكاری نظام كا حصہ بنايا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "الجزيرہ" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيا كی عبوری قومی اسمبلی كے ركن "سلوی الدغيلی" نے كہا ہے كہ ليبيا كے مركزی بينك نے اسمبلی كو كچھ ماہ قبل اسلامی بينكاری نظام سے استفادے كی تجويز دی تھی جس كو اسمبلی نے كچھ عرصے كی تاخير كے بعد منظوركرليا ہے ۔
اسی طرح ليبيا كے مركزی بينك كے صدر "الصديق عمر الكبير" نے اعلان كيا تھا كہ ليبيا كی عبوری حكومت نے سابق آمر كی سرنگونی كے بعد ملكی اقتصاد كی رشد كے لیے بينكاری كے نظام میں اصلاح اور قوانين میں تبديلی كا فيصلہ كيا تھا تاكہ نئے قوانين كے مطابق غير ملكی سرمایہ كارو كو جلب اور پرائيویٹ سيكٹر كو فعال كيا جا سكے ۔
1010669
نظرات بینندگان
captcha