وہابی دہشت گردوں كی حضرت رقیہّ ﴿س﴾ كے حرم مقدس پر حملے كی دھمكی

IQNA

وہابی دہشت گردوں كی حضرت رقیہّ ﴿س﴾ كے حرم مقدس پر حملے كی دھمكی

22:37 - May 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2330199
بين الاقوامی گروپ : باخبر ذرائع كا كہنا ہے شام كے شہر دمشق میں حضرت رقیہّ ﴿س﴾ كے حرم پر وہابيوں نے حملہ كی دھمكی دی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " نون" نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ وہابی دہشت گردوں نے حضرت رقیہّ ﴿س﴾ كے حرم مقدس كی سرپرستی كو ايك فيكس كے ذريعے دھمكی دی ہے كہ اس مقدس مقام كو حملہ كركے تباہ كرديا جائے گا ۔ اس ذريعے كے مطابق پيغام میں دمشق میں شيعہ كميونٹی كے قتل عام اور حضرت رقیہّ ﴿س﴾ كے حرم پر حملے كی دھمكی دی گئی ہے یہ پيغام ايسی صورت میں سامنے آيا ہے جبكہ شام كی شيعہ كميونٹی پر وہابی دہشت گردوں كے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ايك حملے میں حضرت رقیہّ مسجد كے امام جماعت كو شہيد كرديا گيا ۔ رپورٹ كے مطابق حضرت رقیہّ كے حرم كے اردگرد شديد خفاظتی اقدامات كرديئے ہیں ۔اور سيكيورٹی فورسزز نے حرم كو اپنے گھيرے میں لےليا ہے۔
1012115
نظرات بینندگان
captcha