مڈغاسکر میں جامعة المصطفی العالمیہ کے شعبہ مڈگاسكر کے انچارج حجت الاسلام والمسلمین"اسماعیل پیرنیا" نے ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ شعبہ افریقا کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تقریب عمامہ گزاری کا انعقاد عالمی ولایت نیٹورک کے سربراہ آیت اللہ "حسینی قزوینی" ، حوزے کے اساتید ، جامعة المصطفی ﴿ص﴾ العالمیة کے نمائندہ دفتر کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین "اسماعیل پیرنیا" اور مڈگاسکر کےمتعدد علماء اور مفکرین کی موجودگی میں کیاگیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ سید حسینی قزوینی نے تقریب میں شریک ایران کے حوزہ علمیہ اور مڈگاسکر کے مقامی مدرسے "امام صادق﴿ع﴾" سے فارغ التحصیل طلباء کے سر پر عمامے رکھے ہیں اور یہ طلباء عنقریب دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لیے اپنے علاقوں ؛ «ماجونگا»، «مورونڈاوا»، «ٹاناناريو»، «بيلو»، «مهاب»، «امبانجا»، «نوسيبه»، «ميٹرانو» و «ٹاماٹاو» کو واپس لوٹ جائیں گے ۔
1012452