ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿.ORG 3 JAM﴾ سے نقل كيا ہے كہ اٹلی كے سیٹلائٹ چينل ﴿RTB﴾ نے ۱۱ مئی سے يورپ میں پہلے اسلامك ٹی وی پروگرام كا آغاز كر ديا ہے ۔ اس پروگرام كا عنوان ﴿روم كی سر زمين سے ﴾ ہے۔
اس میں مغربی دنيا میں اسلام كے كردار مخصوصًا اٹلی میں اسلام كے كردار پر بحث كی گئی ہے يورپ میں اسلام كے موضوع پر بننے والی پہلے ڈاكومنٹری فلم ہے جس كی پہلی قسط عربی زبان میں نشر كی جاچكی ہے ۔ اس پروگرام كے ڈائريكٹر شيخ ابو عمار السوڈانی نے اس بارے میں كہا كہ ہم عرب دنيا میں پيش كیے جانے والے مختلف پروگراموں كی كاپی نہیں كرنا چاہتے بلكہ مغربی دنيا خصوصًا اٹلی میں اسلام كے كردار كو بيان كرنا چاہتے ہیں كہ ہم بتانا چاہتے ہیں كہ اٹلی كی ثقافت اورسماج پر اسلام كتنا اثرانداز ہورہا ہے ۔ اس پروگرام میں ہم نے مغربی دنيا میں ثقافتی اور سماجی اعتبار سے اسلام كے كردار كا جائزہ ليا ہے اور ہماری كوشش ہے كہ ہم اسلام كی حقيقی تصوير اور روزمرہ كی زندگی میں اسلامی اصولوں كا عمل دخل پيش كریں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم نے مختلف اسلامی گروپوں كے راہنماوں كو بھی پروگرام میں شركت كی دعوت دی ہے تاكہ وہ اٹلی كے مختلف علاقوں میں مسلمانوں كی سرگرميوں كو بيان كریں ۔
1014857