ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے رائٹر سے نقل كيا ہے؛ يمن كی وزارت دفاع نے اعلان كيا ہے القاعدہ كے دو خودكش حملہ آوروں نے گزشتہ روز صوبہ " جوف " كے ايك سكول میں الحوثی كے شيعوں پر حملہ كيا، اسی طرح صوبہ " صعدہ " میں الحوثی شيعوں كے مظاہرے میں بھی خودكش حملہ ہوا جس میں كم از كم ۱۲ افراد شہيد ہوگئے ۔
القاعدہ كے ايك گروپ نے اعلان كيا ہے كہ یہ دو خودكش حملے شمالی يمن میں مارے جانے والے القاعدہ كے افراد كا بدلہ ہیں ۔
عينی شاہدين كا كہنا ہے شمالی يمن كے صوبہ " جوف " میں الحوثی شيعوں كے مركز سے ايك خودكش بمبار نے اپنی گاڑی ٹكرادی جس سے ۱۳ افراد جان بحق ہوئے ان میں ايك عورت اور تين بچے بھی شامل ہیں ۔ اسی طرح صوبہ " صعدہ " میں الحوثی شيعوں كے مظاہرے میں ايك خودكش نے اپنے آپ كو اڑا ديا جس سے كم ازكم ۲۰ افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہوگئے
1016597