ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے بحرين سے شائع ہونے والے اخبار ﴿الوسط﴾ سے نقل كيا ہے بحرين كے بادشاہ كی بيوی سبيكہ بنت ابرہيم نے اس كانفرنس كی افتتاحی تقريب میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ بحرين میں مختلف مذاہب اور ادياں پرامن بقائے باہمی كی زندگی گزار رہے ہیں جو مذہبی آزادی كا نمونہ ہے ۔
سبيكہ بنت ابراہيم نے ادعا كيا كہ بحرينی شہری چاہے مسلمان ہو يا عيسائی يا ہندو يا یہودی ہو بحرين میں مذہبی طور ہر آزاد ہیں۔
بحرينی بادشاہ كی بيوی ايسے وقت میں یہ بيان دے رہی ہے جبكہ بحرينی عوام كی اكثريت شيعہ مسلم ہیں اور مذہبی آزادی سے محروم ہیں ان كی مساجد اور امام بارگاہ كو مختلف بہانوں سے تباہ كيا جارہا ہے ۔
1017703